سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اس ہفتے کے وسط تک مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاررہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ریاض، مدینہ منورہ اور نجران ریجن میں موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط اور ہدایات پر عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بیان میں بیان میں کہا گیا کہ ڈیموں، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ موسم کی صورتحال سے متعلق ہدایات پر عمل کیا جائے۔