گورنر نے وادیوں کے منصوبوں اور راستوں کا جائزہ لیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں جازان ریجن کے گورنر شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز نے محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر میجر جنرل سلطان بن ناصر القحطانی کے ہمراہ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق گورنر جازان نے ابو عریش گورنریٹ میں اس پل کا بھی معائنہ کیا جو بارش کے دوران گر گیا تھا۔
انہوں نے وادیوں کے منصوبوں اور راستوں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ موجودہ صورتاحل سے نمٹنے کےلیے فوری حل تلاش کیے جائیں۔
انہوں نے متعلہ اداروں کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں کے نتیجے میں جانی ومالی نقصان میں کمی آئی۔ انہوں نے رضا کارانہ طور پر امدادی کاموں میں حصہ لینے والے شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے شہری دفاع کی نگرانی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی۔
یاد رہے کہ جازان ریجن میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے اور وادیوں میں سیلابی کیفیت ہے۔
گزشتہ دنوں بارش کے دوران ابوعریش اور صبیا کمشنری کے پل کا درمیانی حصہ گرنے سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے۔