Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جولائی میں مکان کے کرایوں میں اضافہ، افراط زر کی شرح 1.5 فیصد پر مستحکم

مشروبات کی قیمتوں میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں جولائی 2023 کے مقابلے میں جولائی 2024 کے دوران سالانہ افراط زر کی شرح  1.5 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ سالانہ افراط زر کی شرح جون 2024 میں بھی 1.5 فیصد ریکارڈ کرنے کے بعد لگاتار دوسرے مہینے مستحکم رہی جو دسمبر 2023 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق  جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سالانہ مہنگائی میں 1.5 فیصد اضافہ بنیادی طور پر ہاؤسنگ سیکشن، پانی، بجلی، گیس اور دیگر اقسام کے ایندھن کی قیمتوں میں 9.3 فیصد اضافے ہے۔ خوراک اور مشروبات کی قیمتوں میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹرانسپورٹیشن سیکشن کی قیمتوں میں 3.5 فیصد کمی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیاد پر جولائی 2024 میں افراط زر پر مکان کے کرایوں کا سب سے بڑا اثر تھا۔ جس کا سبب گزشتہ سال سے فلیٹوں کے بڑھنے والے کرایے رہے۔
سبزیوں کی قیمتوں میں 5.3 فیصد اضافے سے فوڈ اینڈ بیوریجز کی قیمتیں متاثر ہوئی اسی طرح ریستوران اور ہوٹلز سیکشن میں 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ہوٹل سروسز اور فرنشڈ اپارٹمنٹ کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: