Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گزشتہ برس مکانوں کے کرایوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

ریاض میں 20 جبکہ جدہ میں 4 فیصد سے زیادہ کرایوں میں اضافہ ہوا(فوٹو، ایس پی اے )
مملکت میں رہائشی مکانوں اور فلیٹوں کے کرایوں میں سب سے زیادہ اضافہ بریدہ شہر میں ریکارڈ کیا گیا ۔ مئی 2023 سے 2024 تک کرایوں میں 51 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
سبق نیوز کے مطابق الاخباریہ ٹی وی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس کے سروے میں  انکشاف کیا گیا ہے کہ رہائشی سیکٹر کے کرایوں میں سب سے کم اضافہ تبوک میں ریکارڈ کیا گیا جو 0.119 فیصد رہا۔
ریاض شہر کے مکانوں کے کرایوں میں 20.79 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دمام میں یہ شرح 10.17 فیصد رہی،  ابھا میں 6.80 فیصد کے حساب سے اضافہ ہوا۔
ساحلی شہر جدہ میں بھی مکانوں اور فلیٹوں کے کرایوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کا تناسب 4.09 فیصد رہا جبکہ پہاڑی علاقے طائف میں مکانوں کے کرایوں میں 0.63 فیصد اضافہ ہوا۔

مکانوں کے کرایوں میں سب سے زیادہ اضافہ بریدہ شہر میں ہوا(فوٹو، ایس پی اے)

مدینہ منورہ میں مکانوں کے کرایوں میں 0.6 فیصد کیا گیا جبکہ جازان میں یہ تناسب 0.41 فیصد رہا نجران اور عرعر میں کوئی کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا۔
سروے کے مطابق مملکت کے دیگر علاقوں اور شہروں میں بھی مکانوں اورفلیٹوں کے کرایوں میں مالکان کی جانب سے 10 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

شیئر: