Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم گرما کے اختتام میں 16 دن باقی ہیں: تجزیہ کار موسمیاتی مرکز

اکتوبر میں بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معتدل ہونا شروع ہو جائے گا۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے کہا ہے کہ موسم گرما کے اختتام میں 16 دن باقی ہیں۔
الاخباریہ  چینل کے معروف پروگرام ’نشرۃ النھار‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل العقیل نے کہا کہ  موسم خزاں 16 دن بعد یکم ستمبر سے شروع ہوگا۔
مرکز کے تجزیہ کار نے کہا کہ خزاں کا موسم شروع ہونے کا مطلب درجہ حرارت میں فوری کمی نہیں ہے۔ ستمبر تک درجہ حرارت زیادہ بھی رہ سکتا ہے اور  کمی بھی ہو سکتی ہے۔
عقیل العقیل نے کہا کہ اکتوبر کے آغاز کے ساتھ ہی مملکت کے بیشتر علاقوں خصوصاً شمالی علاقوں میں درجہ حرارت معتدل ہونا شروع ہو جائے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: