Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم گرما 30 اگست تک جاری رہے گا: ترجمان موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ کے موسم کے حوالے سے خبریں غلط ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین  القحطانی نے کہا ہے کہ موسم گرما 30 اگست تک جاری رہے گا۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے تصدیق کی کہ جدہ میں گرمی کی لہر میں کمی کی گردش کرنے والی معلومات غلط ہیں اور موسم گرما 30 اگست کو ختم ہو گا۔
القحطانی کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت گرمی کی لہروں کے ساتھ بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ نجران، جیزان اور عسیر کے علاقوں کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں اور ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کے بادل بننے لگے ہیں۔ اسی طرح مملکت کے مشرقی علاقوں مدینہ منورہ اور مکہ کے ساتھ جازان کے ساحلی حصے گردوغبار والی ہواؤں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے موسمیات کے قومی مرکز نے کہا تھا کہ موسم گرما کی دوسری سہ ماہی میں داخل ہو چکے ہیں اور اس کے اختتام میں 50 دن باقی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: