Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شنگھائی رینکنگ: 12 سعودی یونیورسٹیاں دنیا کی ایک ہزار بہترین جامعات میں شامل

کنگ سعود یونیورسٹی درجہ بندی میں 90 نمبر پر ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کی 12 یونیورسٹیوں نے شنگھائی رینکنگ 2024 میں دنیا کی ایک ہزار بہترین جامعات میں جگہ  بنائی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کنگ سعود یونیورسٹی درجہ بندی میں 90 ویں نمبر پر ہے، یہ کامیابی سعودی وژن 2030 میں انسانی صلاحیت کے ترقیاتی پروگرام  کے مقرر کردہ ہدف کے مطابق ہے۔
درجہ بندی میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی اور کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو 201 سے 300 جبکہ امیرہ نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی نے 301 سے 400 کے درمیان رکھا گیا ہے۔
جامعہ ملک خالد اور جامعہ طائف نے 401 سے 500  کے درمیان، جامعہ شہزادہ سطام بن عبدالعزیز نے 601 سے 700 ، جامعہ کنگ فہد پیٹرولیم و معدنیات، جامعہ القصیم اور جامعہ ام القری نے 701 سے 800 ویں کے درمیان رینکنگ حاصل کی ہے۔
جامعہ ملک فیصل درجہ بندی میں801 سے 900 جبکہ جامعہ جازان 901 سے 1000 کے درمیان رہیں۔
سعودی وزیر تعلیم اور کونسل آف یونیورسٹی افیئرز کے چیئرمین یوسف بن عبداللہ البنیان نے کہا ’شنگھائی رینکنگ میں دنیا کی ایک ہزار بہترین اداروں میں 12 سعودی جامعات کا شامل ہونا مملکت کے اعلی تعلیم کے شعبے کے لیے اہم سنگ میل ہے‘۔
انہوں نے اس کامیابی پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی۔ تعلیم خاص طور پر یونیورسٹی کی سطح پر مسلسل سپورٹ کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ’ یہ کامیابی سعودی وژن 2030 اور انسانی صلاحیت کے ترقیاتی پروگرام کے سٹریٹجک اہداف کے مطابق ہے۔ اس کا مقصد تعلیم اور تحقیق کی ترقی کو یقینی بنانا اور سعودی جامعات کو دنیا کے بہترین اداروں میں شامل کرانا ہے‘۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: