تھائی لینڈ اورعمان میں زیرعلاج سعودی مریضوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کردیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق تھائی لینڈ میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے جمعے کو بتایا گیا کہ سعودی شہریوں کی بینکاک سے وطن منتقلی کا آپریشن وزارت خارجہ کے تعاون سے کیا گیا۔
وزارت دفاع کے ایرو میڈیکل ایوکیویشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے مریضوں کی منتقلی عمل میں لائی گئی۔
عمان میں سعودی سفارتخانے نے بتایا مسقط سے ایک شہری کو اپنا علاج مکمل کرانے کےلیے ایئرایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔