Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : ٹریفک حادثے کے زخمیوں کی ایئرایمبولینس کے ذریعہ ہسپتال منتقلی

حادثہ درۃ العرس شاہراہ پر پیش آیا تھا(فوٹو، ایس پی اے)
جدہ میں درۃ العروس شاہراہ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے زخمیوں کو ہلال احمر نے فضائی ایمبولینس کے  ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول ٹاور سے فضائی ایمبولینس طلب کی گئی تاکہ زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد فراہم کی جاسکے۔
ٹریفک حادثے میں گاڑی الٹنے پر دو افراد زخمی ہوگئے تھے دونوں کی حالت کافی نازک تھی۔ 
ہلال احمر کے اہلکاروں نے ابتدائی مرہم پٹی کرکے زخمیوں کو مکمل علاج کے لیے کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس میں داخل کرادیا۔ 

شیئر: