Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا سوڈان کی جانب سے امداد کےلیے سرحدی کراسنگ کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم

دارفور کے علاقے میں امداد کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے گا( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے سوڈان میں خود مختار کونسل کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں چاڈ کے ساتھ سرحدی کراسنگ ’اردی‘ کو تین ماہ کے لیے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ دارفور کے علاقے میں امداد کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔
سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ’ انسانی ضروریات کو پورا کرنے، امداد کی فراہمی میں سہولت  اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے اس مثبت قدم کے اثرات کو نوٹ کرتی ہے‘۔
وزارت نے کہا کہ ’تشدد کے خاتمے کے لیے جنیوا مذاکرات میں مملکت کے وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایلچی اور افریقی یونین کے نمائندوں سے ہنگامی امداد کی فراہمی پر بات چیت کی‘۔
یاد رہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نکولس ہیسوم نے خبردار کیا تھا کہ جنوبی سوڈان میں خوراک، موسمیاتی اور معاشی بحران کے ساتھ سوڈان کی جنگ کے اثرات سے دوچار ہے جبکہ انسانی ہمدردی کی امداد کے لیے مالی امداد بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔

شیئر: