Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری جنہوں نے حفرالباطن میں کھجور کی پیداوار میں کامیابی حاصل کی

2010 میں کھجور کے درخت لگائے، ہر سال پیداوار میں اضافہ ہوتا رہا( فوٹو: سکرین گریب العربیہ)
سعودی عرب کے علاقے حفر الباطن میں سعودی شہری فیصل العقیل نے کھجور کے درخت لگانے اور چھ اقسام کی کھجوریں پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی شہری نے کہا ’ 2010 میں کھجور کے درخت لگانا شروع کیے اور ہر سال پیداوار میں اضافہ ہوتا رہا‘۔
انہوں نے بتایا ’کھجور کے درخت وہ قصیم سے لائے اور انہیں حفر الباطن میں لگایا۔ اب چھ اقسام کی کھجوروں کی پیداوار ہورہی ہے جس میں الاخلاص، عجوہ، مجدول اور دیگر شامل ہیں‘۔
فیصل العقیل کا کہنا تھا ’کھجور کی پیداور بہترین ہے۔ یومیہ 70 سے 80 کارٹن کھجور اتاری جاتی ہے جبکہ کھجور کی فروخت کےلیے مارکیٹوں میں سیلز پوائنٹ موجود ہیں‘۔

شیئر: