سعودی عرب میں کھجور کی سالانہ پیداوار 1.6 ملین ٹن، 124 فیصد خودکفالت حاصل کرلی
ریاض ریجن کھجور کی پیداوار میں سرفہرست ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت، پانی اور زراعت نے کہا ہے کہ ’مملکت نے کھجور کی کاشت میں توسیع کے ذریعے 124 فیصد خود کفالت کی شرح حاصل کی ہے جبکہ سالانہ پیداور 1.6 ملین ٹن سے تجاوز کرگئی‘۔
سعودی عرب میں پیدا ہونے والی کھجور نہ صرف دنیا کی بہترین کھجور ہے بلکہ کئی اقسام کی کھجوروں کی وافر مقدار کاشت کی جاتی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مملکت میں 165 ہزار ہیکٹر تک کے وسیع رقبے پر کھجور کاشت کی جاتی ہے۔ کھجور انڈسٹری میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔
ریاض ریجن کھجور کی پیداوار میں سرفہرست ہے۔ سالانہ پیداوار 390.698 ٹن ہے۔ قصیم ریجن سالانہ 390,698 ٹن پیداوار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
مدینہ منورہ ریجن میں کھجور کی سالانہ پیداوار 263,283 ٹن جبکہ الشرقیہ ریجن میں 203.069 ٹن ہے۔
یاد رہے کہ مملکت میں کھجور کی 300 سے زیادہ اقسام پیدا ہوتی ہیں۔ ان میں سب سے مشہورسکری، الخلاص، عجوہ، الصقعی اور الصفری ہیں۔
مملکت میں کھجور کے درختوں کی تعداد مملکت کے تمام خطوں میں 34 ملین سے زیادہ ہے۔
قصیم میں 11.2 ملین کھجور کے درخت ہیں۔ مدینہ 8.3 ملین ،ریاض میں 7.7 ملین اور مشرقی خطے میں 4.1 ملین کھجور کے درخت موجود ہیں۔