Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہر بریدہ جہاں 100 سے زیادہ ملکوں میں کھجوریں برآمد کی جاتی ہیں

قصیم ریجن سالانہ تین لاکھ 90 ہزار ٹن سے زیادہ کھجور پیدا کرتا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں بریدہ کھجور فیسٹول خطے میں سب سے نمایاں مارکیٹنگ آوٹ لیٹس میں سے ایک ہے جہاں روزانہ کچھوروں سے لدی ایک ہزار گاڑیاں آتی ہیں۔
فیسٹول قصیم ریجن میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی نگرانی میں سعودی مرکز برائے کھجور کے زیراہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہاں سے کھجوریں پیک کرکے مملکت کے اندر شہروں کے علاوہ شمالی امریکہ، یورپ اور مشرقی ایشیا کے 100 سے زیادہ ملکوں کے ساتھ عرب اور خلیجی ملکوں میں برآمد کی جاتی ہیں۔
قصیم ریجن سالانہ تین لاکھ 90 ہزار ٹن سے زیادہ کھجور پیدا کرتا ہے اور کاشتکار دو ملین سے زیادہ اضافی کھجور کے درخت لگا کر پیداوار کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
کھجور کے درختوں میں اضافے سے پیداوار اور نان آئل ریونیو میں اضافے سے سعودی وژن 2030 کے حصول میں مدد ملے گی۔
بریدہ شہر کا ایکسپورٹ یارڈ مملکت کے اندر اور بیرون مملکت کھجوروں کی تقسیم کا اہک اہم مرکز ہے۔ روزانہ 500 سے زیادہ ٹرک یارڈ سے روانہ ہوتے ہیں جن میں کھجور میں 50 سے زیادہ اقسام ہوتی ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں قومی سینٹر برائے کھجور سعودی کھجور کو عالمی خریداروں کے اولین ترجیح بنانے کے لیے نجی سیکٹر کے تعاون سے مختلف انیشیٹوز پر کام کررہا ہے جس میں زرعی اور صنعتی پریکٹسز میں بہتری کے ذریعے کھجور کے معیار کو بہتر بنانا اور مارکیٹنگ میں سہولتوں کی فراہمی شامل ہے۔

شیئر: