ریاض : گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے ریاض کی ایک شاہراہ پر چلتی ہوئی گاڑی میں لگنے والی آگ بجھادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کی اطلاع ملتے دو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خطرے کے دائرے کو محدود کردیا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے أسباب معلوم کرنے کے لیے متعلقہ کمیٹی کام کر رہی ہے‘۔