Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں گیس کی سپلائی میں خلل، رہائشی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ

مصروف اوقات میں بجلی کم استعمال کرنے کی اپیل کی گئی ہے ( فوٹو: اے ایف پی)
کویت کی وزارت بجلی، پانی اور قابل تجدید توانائی نے ایندھن کی فراہمی میں خلل کے باعث اتوار کو کئی رہائشی اورصنعتی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ایجنیسی کونا کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’کچھ رہائشی علاقوں میں بجلی منقطع کی گئی تاکہ پاور گرڈ کے استحکام کو برقرار رکھا جا سکے‘۔
وزارت کا کہنا ہے’ بجلی کی بندش گزشتہ روز گیس کی سپلائی میں خلل کے باعث ہوئی جس سے الصبیہ اورالدوحہ الغربیہ الیکڑک پاور سٹیشن میں کئی پاور یونٹس اور ڈی سیلینیشن پلانٹس اور کچھ پارو سٹیشن بند ہوگئے‘۔
بجلی پانی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ مصروف اوقات میں صبح گیارہ سے شام پانچ بجے تک بجلی کم استعمال کریں۔
یاد رہے کہ تیل کی دولت سے مالا مال کویت میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ اتوار کو کویت میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو 53 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔

شیئر: