Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں تیل کے بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان

ذخائر کا تخمینہ تقریبا 3.2 بلین بیرل تیل کے مساوی ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
کویت پٹرولیم کارپوریشن نے فلیکا جزیرے کے مشرق میں واقع النوخذہ آف شور فیلڈ میں تیل کے ایک بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ہلکے تیل اور گیس کے کل ہائیڈروجن ذخائر کا تخمینہ تقریبا 3.2 بلین بیرل تیل کے مساوی ہے۔
اس میں تقریبا 2.1 بلین بیرل ہلکا تیل اور 5.1 ٹریلین معیاری مکعب فٹ گیس ہے,
 نئی دریافت کے رقبے کا ابتدائی تخمینہ تقر یبا 96 مربع کلومیٹر ہے۔ نئے ذخائر ملک کی تین سال کی پوری پیداوار کے برابر ہیں۔
کویت پٹرولیم کارپوریشن کے سی ای او شیخ نواف سعود الصباح اور کویت آئل کمپنی کے سی ای او نے امیر کویت شیخ صباح خالد الحمد الصباح اور وزیراعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے ملاقات کی اور انہیں تیل کے ایک بڑے ذخیرے کی دریافت کے بارے میں اگاہ کیا۔

شیئر: