Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں مصری ہم منصب ڈاکٹر بدرعبدالعاطی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں اورعوام کے درمیان برادرانہ اور مضبوط تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ تعاون کے مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت خصوصا غزہ کی پٹی کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پربھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر مصر میں سعودی سفیر صالح بن عیدا لحصینی بھی موجود تھے۔
قبل ازیں مصری وزیر خارجہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی نے ان کا خیرمقدم کیا۔
یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ  بلنکن غزہ کی جنگ کے بعد اپنے مشرق وسطی کے نویں مشن میں اسرائیل کے دورے کے بعد مصر پہنچے ہیں۔
یہ دورہ مصر، قطر اور امریکہ سمیت ثالثوں کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچنے کی نئی امید کے بعد ہورہا ہے۔

شیئر: