Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور بلنکن کا رابطہ، غزہ جنگ اور سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

غزہ میں جنگ بندی ، سوڈان اور یمن سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحانن سے اتوار کو امریکی ہم منصب انتونی بلنکن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں، سوڈان اور یمن سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے امریکی وزیر خارجہ بلنکن مشرق وسطی کے دورے کے پہلے مرحلے میں اتوار کو تل ابیب پہنچے ہیں جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے سفارتی دباو بڑھانا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد بلنکن کا خطے کا یہ دسواں دورہ ہے۔
وہ پیر کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتنیاہو سمیت سینیئ اسرائیلی رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن تل ابیب سے مصر پہنچیں گے۔

شیئر: