پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں پیر کو کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 19 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 80 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 75 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 21 پیسے، کویتی دینار کی 911 روپے 13 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے اور 38 پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے اور 30 ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے، 09 پیسے جبکہ قیمت فروخت 74 روپے، 52 پیسے رہی اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے، 89 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے، 32 پیسے رہی۔