Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ کے سیکرٹری جنرل کی کینیا کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات

ملاقات میں دلچسپی کے اموراور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
 رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے کینیا کے صدر ولیم روٹو اور وزیراعظم مسالیا مداوادی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور دو طرفہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کینیا میں خصوصا اور افریقہ میں عموما اعتدال پسندی، استحکام اور ترقی کے حوالے سے رابطہ کی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
علاوہ ازیں رابطہ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے نیروبی میں منعقدہ افریقہ یوتھ فورم میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
فورم کا مقصد نوجوانوں کو مذہبی، سیاسی اور سول رہنماوں کے ساتھ اپنے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔
 شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے حال اور مستقبل سے متعلق کئی اہم مسائل پر بات کی۔ انہوں نے اپنے ملکوں کے مستقبل کی تشکیل کے لیے نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیا۔
انہوں نے ان رکاوٹوں کی نشاندہی کی اور انہیں دور کرنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا جو نوجوانوں کو معیاری تعلیم تک رسائی میں حائل ہیں۔
انہوں نے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مکالمے کو آسان بنانے میں نوجوانوں کے کردار بعض نواجوانوں پر انتہا پسندانہ خیالات کے اثرات اور فلاحی کاموں میں نوجوانوں کے کردار پر بھی بات کی۔

شیئر: