Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ کے سیکریٹری جنرل کا کینیا کی مسجد میں جمعے کے اجتماع سے خطاب

اسلامی اقدار اور مسلمانوں کے اخلاق کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔( فوٹو: سبق)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور چیئرمین علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے کینیا کے دار الحکومت نیروبی کی سب سے بڑی جامع مسجد میں جمعے کے اجتماع سے خطاب کیا۔
سبق کے مطابق انہوں نے اسلامی اقدار اور مسلمانوں کے اخلاق کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
بقائے باہمی اور قومی بھائی چارے کے بارے میں  اصولوں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے تنوع والے ممالک میں دینی اور قومی شناخت کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے مزید کہا دین اسلام خوبیوں، اقدار، مخلوق کےلیے رحمت اور ان کے لیے مہربانی کا مذہب ہے۔

بقائے باہمی اور قومی بھائی چارے کے بارے میں  اصولوں کا جائزہ پیش کیا ( فوٹو: سبق)

علاوہ ازیں شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے رابطہ اور کینیا کے مسلمانوں کی سپریم کونسل کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
اس معاہدے میں میثاق مکہ مکرمہ کے مضامین کو فعال کرنا، عربی زبان کی خدمت، اسلامی اور قومی بیداری کو بڑھانا اور افریقہ کے مسلماموں اور عالم اسلام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا شامل ہے۔
یاد رہے کہ رابطہ کے سیکرٹری جنرل افریقی ممالک کے دورے کے حوالے سے کینیا کے دار الحکومت نیروبی پہنچے ہیں جہاں وہ فلاحی منصوبوں کے پیکج اور افریقہ میں نوجوانوں کے لیے مختلف اقدامات کا افتتاح  کریں گے۔

شیئر: