سعودی گولڈ مارکیٹ میں بدھ 21 اگست 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
الیوم کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 266.38 ریال رہی۔
منگل کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 264.17 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 304.42 ریال اور 18 قیراط 228.32 ریال رہی ہے۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 304,432 ریال میں دستیاب رہا۔