متحدہ عرب امارات میں سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
24 قیراط ایک گرام کے نرخ 303.75درھم ہوگئے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں ہفتے کے اختتام پر سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کی قیمتیں اب تک کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
ہفتے کے اختتام پر سونے کے نرخوں میں 7.75 سے لے کر 10.25 درھم فی گرام تک کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق سونے کے شورومز اور کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے ہفتے کے اختتام پرعالمی منڈیوں میں سونے کے نرخوں میں اضافے سے امارات کی گولڈ مارکیٹ بھی متاثر ہوئی۔
سیاحوں نے تحائف کے لیے سونے کے کم وزن سکوں کی خریداری میں دلچسپی لی۔ سونے کے سکوں اور بسکٹ کی فروخت محدود حد تک رکھی۔
امارات میں اس ہفتے کے آخر میں 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 303.75 درھم ہوگئے۔ اس میں 10.25 درھم کا اضافہ ہوا۔22 قیراط کی قیمت 281.25 درھم تک پہنچ گئی جس میں 10 درھم فی گرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
21 قیراط کے نرخ 272.25 درھم ہوگئے جس میں 9.25 درھم کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اسی طرح 18 گرام ایک نرخ 7.75 درھم اضافے کے بعد 233.25 درھم تک آگئے۔
ایک جیولرز شوروم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی طلب اورعالمی سیاسی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی ریکارڈ سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ اضافہ مقامی مارکیٹوں پر مختلف اثرات مرتب کرے گا۔
ایک اور شوروم کے سیلز مینجر نے کہا قیمتوں میں اضافے پر لوگوں نے قیمتوں کے فرق سے فائدہ اٹھانے کے لیے سکے اور بسکٹ فروخت کرنے لگے تاہم یہ محدود حد تک رہی۔
اگر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو خریداری کا سلسلہ کم ہوجائے گا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں