Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ

ریکٹر سکیل پر 2.2  کی شدت کے آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔( فوٹو: اخبار24)
کویت میں بدھ کی شام زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر ان کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔
کویتی نیوز ایجنسی کونا کے مطابق کویت سیسمک مانیٹرنگ نیٹ ورک نے شام چار بجکر 46 منٹ پر ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے۔
زلزلہ زمین کی سطح سے چھ کلو میٹر نیچے گہرائی میں تھا۔
شام ساڑھے چھ بجے اسی مقام اور گہرائی میں ریکٹر سکیل پر 2.2  کی شدت کے آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے۔

شیئر: