Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میٹرو رواں سال چلنا شروع ہوگی: سعودی وزیر ٹرانسپورٹ

2025 میں ریاض ایئر بھی پروازوں کا آغاز کرنے جا رہی ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ، لاجسٹک سروسز صالح الجاسر نے کہا ہے کہ’ ریاض میٹرو رواں سال چلنا شروع ہوجائے گی جو رائل کمیشن فار ریاض سٹی کے پہلے اعلان کے مطابق ہے۔
عکاظ کے مطابق انہوں نے ریاض میٹرو کو ایک بڑا میٹرو پروجیکٹ قرار دیا جسے ایک ہی مرحلے میں مکمل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا’ آئندہ سال 2025 میں ریاض ایئر بھی پروازوں کا آغاز کرنے جا رہی ہے‘۔
واضح رہے میٹرو 6 ٹریکس پر مشتمل ہے جس کی مجموعی لمبائی 176 کلو میٹر ہے۔ اس کے 84 سٹیشنز ہیں جو دارالحکومت کے بیشتر علاقوں کا احاطہ کریں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ریاض شہر کی سڑکوں پر 90 فیصد لوگ پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے جبکہ 10 فیصد روایتی ٹیکسیوں اور ایپ ٹیکسی سروس کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔
امید کی جا رہی ہے کہ میٹرو سے ٹریفک ازدحام میں کمی آئے گی اور کاربن کے اخراج کو بھی کم کیا جاسکے گا۔
سعودی پورٹ اتھارٹی اور میرسک نے اس منصوبے میں تعاون کیا جس میں کل 1.3 ارب ریال کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

شیئر: