ریاض بس سروس منصوبہ مرحلہ وار نافذ کیا جا رہا ہے۔ (فائل فوٹو)
ریاض رائل کمیشن نے کہا ہے کہ ریاض بس سروس کا چوتھا مرحلہ شروع کر دیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض بس سروس کے چوتھے مرحلے میں سات نئے روٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بسوں کے ٹکٹ مقرر کر دیے گئے ہیں۔ ایک ماہ کا پاس 140 ریال اور ایک ہفتے کا 40 ریال میں دستیاب ہو گا۔
ریاض شہر میں کنگ عبدالعزیز پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت بس سروس شروع کی گئی ہے۔
اس کا مقصد دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس کو عمدہ بنانا ہے۔ اس کے لیے اعلی ترین تیکنیکی معیار اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی سے کام لیا جا رہا ہے۔
نئی پالیسی کی بدولت ریاض کا ماحول بہتر ہو گا۔ یہاں بسوں نے تقریبا 6 لاکھ 31 ہزار چکر لگائے۔