Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے امریکی سفیر کی ملاقات

امریکی سفیر کی ملاقات ریاض میں وزارت کے دفتر میں ہوئی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ، رکن کابینہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل بن احمد الجبیر سے جمعرات کو وزارت کے دفتر میں امریکی سفیر مائیکل ریٹنی نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ماحولیات اور آب و ہوا کے شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا اور اہم ترین بین الاقوامی پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: