Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے ریاض میں سویڈن کی سفیر کی ملاقات

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ، کابینہ کے رکن اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے بدھ کو ریاض میں سویڈن کی سفیر پیٹرا مینندرا نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں عادل الجبیر سے ریاض میں سری لنکا کے  نئے سفیر امیر اجود عمر لیبی نے ملاقات کی۔
عادل الجبیر نے نئے سفیر کا خیرمقدم کیا اور نئی ذمہ داریوں کے لیے کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل، کابینہ کے رکن اور موسمیاتی امور کے ایمبیسڈر خالد بن موسی العنقری بھی موجود تھے۔

شیئر: