Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش، زائرین حرم خوش

صفائی کارکنان نے اس موقع پر مستعدی کا مظاہرہ کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جمعرات کو بارش ہوئی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ اور الاخباریہ چینل کے مطابق مکہ مکرمہ میں بارش کا سلسلہ مغرب کے بعد شروع ہوا جو عشاء کی نماز کی نماز کے اختتام تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔ اس موقع پر صفائی کارکنان نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفائی کا بھرپور اہتمام کیا تاہم عمرہ زائرین اور نمازی پھسلن سے بچ سکیں۔ بارش کے دوران نمازی اور عمرہ زائرین بے حد خوش نظر آئے اور دعاؤں میں مصروف رہے۔ مکہ مکرمہ کے کئی علاقوں میں مختلف اوقات میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
واضح رہے کہ مکہ مکرمہ اور جدہ میں بدھ کو بھی بارش ہوئی تھی تاہم جدہ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ رہا تھا۔
دوسری جانب مدینہ منورہ اور اس کے اطراف کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو بارش ہوئی۔ مدینہ منورہ میں بارش ظہر کے وقت ہوئی۔ اس وقت زائرین مسجد نبوی میں ظہر کی نماز ادا کرنے کے لیے آرہے تھے۔ بارش ہلکی سے درمیانے درجے تک رہی۔ جس سے شدید گرمی کا ماحول کم ہوا۔ اس موقع پر زائرین مسجد نبوی خوشی سے سرشار نظر آئے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: