سعودی قیادت نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ان کے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یوکرین کے صدر کو اپنے پیغام میں صدر ولادیمیر زیلنسکی کی اچھی صحت، خوشی، یوکرین کی حکومت اور عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی یوکرین کے صدر کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔