Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد

’سعودی قیادت نے صدر آصف علی زرداری کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوم آزادی پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے صدر آصف علی زرداری کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے پاکستانی حکومت، عوام اور ملک کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے پاکستان کے لیے مزید ترقی و کامرانی اور خیر و بھلائی کی امید ظاہر کی ہے۔

شیئر: