سعودی قیادت کی مالدیپ اور لائبیریا کے قومی دن پر مبارکباد
جمعہ 26 جولائی 2024 17:20
سعودی عرب کی اعلی قیادت نے جمہوریہ لائبیریا اور مالدیپ کے قومی دن کے موقع پر جدا جدا مبارک باد کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمہوریہ لائبیریا کے کے صدر جوزف نیوما ہوکائی کو انکے قومی دن کے موقع پر مبارک باد کا خصوصی پیغام ارسال کیا ہے۔
شاہ سلمان کی جانب سے ارسال کیے گئے مبارک باد کے پیغام میں اپنی اور مملکت کے عوام کی جانب سے لائبیریا کی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
دریں اثنا ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھی جمہوریہ لائبیریا کے صدر کے نام قومی دن کی مناسبت سے مبارک باد کا پیغام ارسال کیا گیا ہے۔
دوسری جانب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمہوریہ مالدیپ کے صدر محمد معز کو قومی دن کی مبارک باد پیغام ارسال کیا ہے ۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھی جمہوریہ مالدیپ کے صدر اور مالدیپ کے عوام کو مبارک باد کا پیغام ارسال کیا ۔