سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات یمن، اردن اور عراق میں بے گھر ہونے والے افراد کو ہیلتھ کیئر خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔
یمن کے حجہ گورنریٹ میں مرکز کے موبائل میڈیکل کلینکس نے ایک ماہ کے دوران 444 یمنی شہریوں کی مدد کی جس میں ہنگامی دیکھ بھال، بیماریوں کی روک تھام، انٹرنل میڈیسن،، نرسنگ، سرجری اور ڈریسنگ خدمات شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اردن میں شاہ سلمان مرکز نے شامی پناہ گزینوں کےلیے زعتری کیمپ میں ایک ہفتے کے دوران دو ہزار 301 مریضوں کو طبی خدمات فرہم کیں۔
سعودی امدادی ایجنسی نےعراق میں وزارت صحت کو 15 ٹن طبی سامان بھی پہنچایا تاکہ اسے اپنے علاقے میں شہریوں، بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کو صحت خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے۔
مرکز کی ٹیم نے کردستان ریجن کے وزیر صحت ڈاکٹر سمعان البرزنجی تک یہ امداد ہسپتالوں اور صحت مراکز میں تقسیم کرنے کےلیے پہنچائی ہے۔
مئی 2015 میں اپنے قیام کے بعد سے شاہ سلمان مرکز نے 448 مقامی علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے 102 ملکوں میں تقریبا سات ارب ڈالر مالیت کے تین ہزار 41 منصوبوں پر عملدرآمد کیا ہے۔