Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی سوڈان میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد

چھ ہزار افراد کو ہنگامی شیلٹر اور غذائی امداد فراہم کی جا رہی ہے ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات پورٹ سوڈان کے شمال میں واقع اربعات ڈیم  ٹوٹنے کے بعد امدادی کارروائیوں میں مدد کررہی ہے۔
ڈیم ٹوٹنے سے بڑے پیمانے پر سیلاب آیا، جس میں کم از کم 132 افراد ہلاک  اور کئی گاوں تباہ ہوگئے۔
ایس پی اے کے مطابق مرکز مملکت میں سرکاری اداروں اور سوڈان میں سعودی سفارتخانے کے تعاون سے کام  کررہا ہے۔
شاہ سلمان مرکز اور اس کے شراکت دار تقریبا چھ ہزار افراد کو ہنگامی شیلٹر اور غذائی امداد فراہم کررہے ہیں۔
علاوہ ازیں سعودی امدادی ایجنسی یمن میں کمزور کمیونٹی کو ہیلتھ کیئر کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
 یمن کے حجہ گورنریٹ کے علاقےعزلہ الدیر موبائل کلینکس نے جولائی میں ایک ماہ کے دوران دو ہزار 364 افراد کی مدد کی۔

شیئر: