سعودی ایجنسی کے تحت یمن، سوڈان اور چاڈ میں 2 ہزار 800 فوڈ باسکٹس تقسیم
سعودی ایجنسی کے تحت یمن، سوڈان اور چاڈ میں 2 ہزار 800 فوڈ باسکٹس تقسیم
ہفتہ 24 اگست 2024 21:11
یہ امداد انسانی اور امدادی کوششوں کے فریم ورک کے تحت آتی ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن، سوڈان اور چاڈ میں بے گھر اور ضرورت مند افراد میں دو ہزار 800 سے زیادہ فوڈ پارسل تقسیم کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق جنگ سے متاثرہ سوڈان میں فوڈ سپورٹ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر 4 ہزار 830 بے گھر افراد میں 800 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔
سعودی ایجنسی نے یمن میں غذائی امداد کی تقسیم کے منصوبے کے حصے کے طور پر تعز کے میون جزیرے میں ایک ہزار 575 افراد میں 225 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
چاڈ میں فوڈ سیکورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تحت ایک ہزار800 فوڈ باسکٹس کی تقسیم کے ذریعے 10 ہزار 800 ضروت مند افراد کی مدد کی گئی۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے یمن میں ہیلتھ کیئر اور شیلٹر خدمات فراہم کی ہیں جس سے دو ہزار 179 افراد کو فائدہ پہنچا۔
یمن کے مارب گورنریٹ میں 95 خاندانوں کے 570 افراد میں 61 خیمے اور 95 شیلٹر بیگ تقسیم کیے گئے۔
موبائل میڈیکل کلینک نے جولائی میں ایک ہزار 609 یمنی باشندوں کو ہیلتھ کیئر کی خدمات فراہم کیں۔
شاہ سلمان مرکز کا کہنا ہے غذائی امداد سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر میں متعدد متاثرہ ملکوں اور افراد کو فراہم کی جانے والی انسانی اور امدادی کوششوں کے فریم ورک کے تحت آتی ہے۔