Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر کی پیسیفک آئی لینڈز فورم کے اجلاس میں شرکت

مشترکہ مقاصد کے حصول میں تعاون کا فروغ اینجنڈے میں شامل ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے 53 ویں پسیفک آئی لینڈز فورم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔
یہ اجلاس 26 سے 30 اگست 2024 کے درمیان ٹونگا میں ہورہا ہے۔ فورم میں شریک رہنما ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سمیت بلیو پسیفک براعظم کو درپیش اہم ایشوز اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق مشترکہ مقاصد کے حصول میں تعاون کا فروغ بھی اینجنڈے میں شامل ہے۔
عادل الجبیر اجلاس میں شریک ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے تاکہ مشترکہ کام اور دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
علاوہ ازیں عادل الجبیر نے جمہوریہ ناورو کے صدر ڈیوڈ ایڈنگ سے ملاقات کی اور انہیں سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔
جمہوریہ ناورو کی حکومت اور عوم کی مزید ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر: