Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں نیا ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کریں، شرائط اور فیس کیا ہے؟

امارات میں ڈرائیونگ لائسنس فیس 300 درھم ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں شارجہ پولیس کی جنرل کمانڈ نے وزارت داخلہ کی ڈیجیٹل ایپلی کیشن ’ایم او آئی یو اے ای‘ کے ذریعے نئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد نیا  ڈرائیونگ لائسنس وزارت داخلہ کی ایپلی کیشن کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ایپلی کیشن پر لائسنس حاصل کرنے والے شخص کا نام ، پاس ورڈ کے ذریعے لاگ ان پھر ’سروسز لسٹ‘ آئیکن پر کلک کرکے ‘نیا ڈرائیونگ لائسنس جاری کریں‘ آئیکن کا انتخاب کیا جائے۔
 اس کے بعد لائسنس حاصل کرنے والے شخص کی تصویر، جس جگہ وہ لائسنس حاصل کرنا چاہتا  ہے وہاں کا ایڈریس۔ لائسنسکی فیس 300 درھم اور 15 درھم  ڈلیوری فیس ہے۔ اس طرح کل 315 درھم کی ادائیگی کرنا ہوگی۔
ادائیگی کے عمل کا ڈیجیٹل طور پ مکمل ہونے کے بعد لائسنس 3 کام کے دنوں کے اندر فراہم کردیا جاتا ہے۔
 امارات کے سرکاری پورٹل کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اماراتی شہری یا رہائشی کو ڈرائیونگ کا تربیتی سیشن اور پھر مطلوبہ ٹیسٹ پاس کرنا ہوتا ہے۔
کار ڈرائیونگ سکول میں داخلے کے لیے رجسٹرڈ ڈرائیونگ سکولوں میں سے کسی ایک میں درخواست دینا ضروری ہے۔ تربیتی کورس مکمل کرنے اور ٹیسٹ پاس کرنے  کے بعد اماراتی یا غیرملکی 2 سال کے لیے نیا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتا ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دہندہ منظور کردہ ڈرائیونگ سکولوں میں سے کسی ایک سے تمام طریقہ  کار مکمل کرسکتا ہے۔
اماراتی شہری اور رہائشی جو قانونی عمر تک پہنچ چکے ہوں اور مناسب طبی فٹنس رکھتے ہوں وہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
سائیکل اور گاڑی چلانے کے لائسنس کے لیے عمر 17 سال، کار اور ہلکی گاڑی کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے عمر 18 سال، بھاری گاڑیاں اور ٹریکٹر کے لیے 20 سال کی عمر اور بس ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے عمر 21 سال ہونی چاہئے۔
 ٹریفک فائل کھولنے کے لیے  پاسپورٹ  اور رہائشی ویزا کی ایک کاپی، شناختی کارڈ کی اصل اور کاپی، تصاویر، آئی ٹیسٹ کی رپورٹ، سپانسر کی طرف سے این او سی سرٹیفک (اگر محکمہ ٹریفک کو درکار ہو) ضروری ہیں۔
 امارات میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے منظور شدہ مراِکز میں سے ایک میں آنکھوں کا معائنہ کرائیں اور رپورٹ حاصل کریں۔ ڈرائیونگ ٹریننگ کی تمام مطلوبہ کلاسز مکمل کریں، امارات کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے مقررہ تمام ٹیسٹ پاس کریں۔ امارات کے جس حصے میں آپ رہتے ہیں وہاں کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: