Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کن ممالک کے شہری وزٹ ویزے پر امارات میں ڈرائیونگ کر سکتے ہیں؟

ممالک کی تعداد43 بڑھا کر45 کردی گئی ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں وزٹ ویزے پر آنے والے اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس پر امارات میں ڈرائیونگ کرسکتے ہیں۔ پہلے 43 ملکوں کے شہریوں کو اجازت تھی اب یہ تعداد بڑھا کر45 کر دی گئی ہے۔
امارات میں مقیم غیر ملکی اماراتی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر کے ڈرائیونگ کے مجاز ہوں گے۔   
الامارات الیوم کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 45 ممالک کے شہری امارات میں قیام کی صورت میں اپنے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر مقامی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ 
جنوبی کوریا کے باشدنوں کو یہ سہولت حاصل ہوگی۔ وہ امارات میں قیام کے دوران اپنے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر مقامی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔ انہیں انٹرویو یا پریکٹیکل لیے بغیر مقامی لائسنس جاری کیا جائے گا۔ 
27 ممالک ایسے ہیں جو متحدہ عرب امارات کے ڈرائیونگ لائسنس کو تسلیم کرتے ہیں یا اماراتی ڈرائیونگ لائسنس دیکھ کر مقامی ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیتے ہیں۔ ان میں چین، برطانیہ، جنوبی کوریا اور یورپی ممالک شامل ہیں۔ 
اماراتی شہری جنوبی کوریا میں قیام کے دوران اپنا ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر کوریا کا ڈرائیونگ لائسنس لے سکتے ہیں۔ 
اماراتی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’45 ممالک کے شہری سیاحت کے دوران اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلا سکتے ہیں یا امارات میں قیام کے دوران اپنا ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر اماراتی لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔‘
ان ممالک میں اسٹونیا، البانیہ، پرتگال، چین، ہنگری، یوکرین، بلغاریہ، یونان، سلواکیہ، سربیا، سلواینیا، قبرص، لٹویا، لکسمبرگ، لتھوانیا، آئس لینڈ، مالٹا، مونٹی نیگرو، امریکہ، فرانس، جاپان، بیلجیئم، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، اٹلی، سویڈن، آئرلینڈ، اسپین، ناروے، نیوزی لینڈ، رومانیہ، سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، ڈنمارک، ترکی، کینیڈا، پولینڈ، آئر لینڈ، آسٹریا، فن لینڈ، جنوبی کوریا،  کینیڈا، اسرائیل اور آذربائیجان شامل ہیں۔ 

شیئر: