سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے سرکاری ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ ’موسمیاتی اعتبار سے اتوار کو مملکت میں خزان کا پہلا دن ہے‘۔
اخبار24 کے مطابق ترجمان نے کہا ’خزاں، بارش کا موسم ہے جس میں تیزی سے اتار چڑھاو دیکھنے میں آتا ہے‘۔
قومی مرکز اس سال موسم خزاں کی خصوصیات کے حوالے سے جلد تفیصلی رپورٹ جاری کرے گا۔
واضح رہے موسم گرما ستمبر کے آغاز میں ختم ہوجاتا ہے تاہم اس سال ستمبر کے وسط تک درجہ حرارت زیادہ رہنے کی توقع ہے۔