سعودی عرب میں اس سال موسم گرما کا اختتام کب ہوگا؟
مکہ میں اب تک 52 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ موسم گرما کی دوسری سہ ماہی میں داخل ہوچکے ہیں اور اس کے اختتام سے 50 دن دور ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے مکہ میں 52 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو اب تک سب سے زیادہ ہے۔
شمالی حدود ریجن میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ریاض اور الشرقیہ ریجنوں میں درجہ حرارت اوسط سے ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔
مملکت کے تمام ریجنز اور علاقوں بارش جبکہ مکہ مکرمہ اورجنوبی علاقوں کی پہاڑیوں پر اوسط سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا تھا جمعے کو مملکت کے تمام علاقے انتہائی گرم رہے۔ دمام اور الاحسا میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ حفرالباطن اور الصمان میں 50، ینبع میں 49، القیصومہ میں 48 جبکہ ریاض، مدینہ منورہ اور وادی الدواسر میں 47 جبکہ القصیم، رفحا اور شرورہ میں 46 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں