Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کے تحت یمن میں 5.6 ملین لٹر پانی کی فراہمی

جولائی میں 2.79 ملین لٹر پینے کا پانی علاقے کے ٹینکوں میں پمپ کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے گورنریٹ الحدیدہ کے علاقے الخوخہ میں کمزور کمیونٹی کے افراد کو 5.6 ملین لٹر سے زیادہ پانی فراہم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے جولائی میں 2.79 ملین لٹر پینے کا پانی اور  2.85 ملین لٹر دوسری ضروریات کےلیے پانی علاقے کے ٹینکوں میں پمپ کیا۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے یمن اور اردن میں ہزاروں افراد کا علاج کیا ہے۔

شاہ سلمان مرکز نے یمن اور اردن میں ہزاروں افراد کا علاج کیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

امدادی ایجنسی نے اردن میں شامی پناہ گزینوں کے زعتری کیمپ میں 28 ویں رضا کارانہ پروگرام کا اختتام کیا۔ یہ پروگرام 17 سے 24 اگست تک جاری رہا اور اس میں 20  طبی ماہرین نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا۔
یمن کے حجہ اور صعدہ گورنریٹس کے اضلاع میں ہیلتھ ورکرز نے 15 ہزار 415 بچوں کو خسرے سے بچاو کے ٹیکے لگائے ہیں۔
خسرے کے بارے میں آگاہی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر کتابچے اور پوسٹر بھی تقسیم کیے گئے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز عالمی انسانی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر یمن میں ہیلتھ کیئر اور دیگر خدمات فراہم کر رہا ہے۔

شیئر: