Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ کے تحت ایک ہفتے میں یمن سے 837 بارودی سرنگیں صاف

ایک ماہ میں صاف کی جانے والی بارودی سرنگوں کی تعداد تین ہزار 300 ہوگئی ( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے اگست2024 کے چوتھے ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 837 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
 ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پروجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے2 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 771 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،59 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور پانچ  دھماکہ خیز ڈیوائسز کو تباہ کیا ہے۔
مارب، عدن، شبوہ، تعز، الحدیدہ اور دیگر علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔
رواں برس اگست کے دوران یمن سے صاف کی جانے والی بارودی سرنگوں کی تعداد بڑھ کر تین ہزار 300 ہوگئی ہے۔
 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 56 ہزار بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ 
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔

شیئر: