Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا سوڈان میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت

سیلاب نے زیادہ متاثرہ علاقوں تک امداد کو پہنچنے سے روک دیا ہے (فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں پر سواڈان کی عبوری خود مختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سوڈان میں گزشتہ اتوار پورٹ سوڈان کے شمال میں واقع اربعات ڈیم  ٹوٹنے سے متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں، مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سال سوڈان میں بارشوں نے تباہی مچائی ہے۔
جنگ زدہ ملک پہلے ہی بھوک اور نقل مکانی کے بحران سے دوچار ہے۔ سیلاب نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں تک امداد کو پہنچنے سے روک دیا ہے جو کہ سوڈان کی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسزکے درمیان لڑائی سے مزید متاثر ہے۔

شیئر: