Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور مصر کے صدور سے رابطہ، اسرائیلی حملے روکنے کےلیے متحد کوششوں پر زور

رابطے میں فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان اور مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے ترکیہ کے صدر سے رابطے میں اسرائیلی  قابض افواج کی وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں برادر فلسطینی عوام کی سپورٹ کے لیے عرب اور اسلامی کوششوں کو متحد کرنے کے حوالے سے مملکت کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی حملوں اور خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زوردیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر سے رابطے میں فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کشیدگی میں اضافے اور اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کےلیے عرب اور اسلامی  سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شیئر: