Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور فلسطینی صدر کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دیرپا امن کے حصول کےلیے سعودی عرب کی مستقل سپورٹ کا اعادہ کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس نے ملاقات کے دوران غزہ اور گرد ونواح کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’سعودی عرب جنگ زدہ علاقے میں کشیدگی روکنے کےلیے تمام بین الاقوامی اورعلاقائی فریقوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا‘۔
انہوں نے فلسطینی عوام کو باوقار زندگی کے جائز حقوق کے حصول، ان کی امیدوں اور امنگوں کی تکمیل، منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کےلیے سعودی عرب کی مستقل سپورٹ کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان کے علاوہ سعودی عرب اور فلسطینی اتھارٹی کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: