Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا تھائی لینڈ میں سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت

بارش اور سیلاب سے 22 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی قیادت نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی ہلاکتوں پر تھائی لینڈ کے بادشاہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے علیحدہ پیغامات میں تھائی لینڈ کے بادشاہ، مرنے والوں کے اہل خانہ اور تھائی عوام سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
عرب نیوز نے بینکاک پوسٹ کے حوالے سے بتایا 16 اگست کے بعد سے بارش اور سیلاب نے تھائی لینڈ کے 22 صوبوں کو متاثر کیا ہے۔ 22 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے۔

شیئر: