Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی ٹیچر کی روایتی سعودی لباس میں تقریب میں شرکت

50 چینی مرد اور خواتین اساتذہ کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا ( فوٹو: عکاظ)
سعودی دارالحکومت ریاض میں مملکت اور چین کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی تعاون کے فریم ورک کے تحت سعودی سکولوں میں چینی زبان سکھانے کےلیے آنے والے چینی اساتذہ کا خیرمقدم کیا گیا۔
الاخباریہ کے مطابق ریاض کے محکمہ تعلیم  نے 50 چینی مرد اور خواتین اساتذہ کے لیے ایک تعارفی  تقریب کا اہتمام کیا جس میں ایک چینی استاد نے روایتی سعودی لباس میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ سعودی وژن 2030 کے مطابق  چینی زبان سعودی عرب کے تعلیمی نصاب کا حصہ بن چکی ہے جس کا مقصد دنیا کے اہم ملکوں کے ساتھ ثقافتی اور لسانی تبادلے کو بڑھانا ہے۔
یہ تعاون سعودی عرب اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور لسانی تعلیم کے دائرہ کار کو بڑھانے کے فریم ورک میں آتا ہے۔
العربیہ کے مطابق چین، 800 اساتذہ سعودی عرب بھیجے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان گذشتہ سال چینی زبان میں تعلیم کے حوالے سے تعاون کے معاہدے کے تحت اب تک 175 چینی اساتذہ مملکت پہنچ چکے ہیں۔
چینی زبان سرکاری طور پر ریاض، ینبع، الشرقیہ، جدہ، جازان اور تبوک میں پڑھائی جائے گی۔ اس طرح عربی اور انگریزی کے ساتھ  چینی مملکت کے تعلیمی نصاب میں پڑھائی جانے والی تیسری زبان بن جائے گی۔

شیئر: