Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ فیصل ایوارڈ کےلیے پانچ شعبوں میں نامزدگیاں وصول کرنے کا اعلان

ایوارڈ کے لیے ہر شعبے میں ایک علمی موضوع کا انتخاب کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
شاہ فیصل ایوارڈ کے جنرل سیکرٹریٹ نے اتوار کو پانچ شعبوں میں 2026 کے ایوارڈ کےلیے نامزدگیاں وصول کرنے کا اعلان کیا ہے، ان میں اسلام کی خدمت، اسلامی علوم، عربی زبان اور ادب، طب اور سائنس شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطاق شاہ فیصل ایوارڈ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرعبدالعزیز السبیل نے ایوارڈ کی 48 سالہ تاریخ کا ذکر کیا جس میں ان افراد اور اداروں کو تسلیم کیا گیا جنہوں نے انسانیت کےلیے اہم خدمات انجام دیں۔
انہوں نے بتایا’ 2026 کے ایوارڈ کے لیے ہر شعبے میں ایک علمی موضوع کا انتخاب کیا گیا ہے‘۔
اس مرتبہ اسلامی علوم میں (اسلامی دنیا میں تجارتی راستے)، عربی زبان اور ادب میں (فرانسیسی میں عربی ادب)، سائنس میں (ریاضی) جبکہ طب میں( مٹاپے کے علاج کو تبدیل کرنے والی دریافتیں) کا تعین کیا گیا ہے۔
جبکہ اسلام کی خدمت ایک اعزازی ایوارڈ ہے جو اسلام، مسلمانوں اور انسانیت کے لیے غیرمعمولی خدمات کا اعتراف کرتا ہے۔
نامزدگیاں یکم ستمبر سے 31 مارچ 2025 تک وصول کی جائیں گی۔ تعلیمی اور سائننسی اداروں کے ساتھ تحقیقی مراکز کے ذریعے بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ نامزدگیاں ای میل یا پورٹل کے ذریعے بھیجی جا سکتی ہیں۔
یاد رہے شاہ فیصل ایوارڈ  1979 میں پہلی مرتبہ تین شعبوں اسلام کی خدمت، اسلامی علوم اور عربی زبان و ادب میں دیا گیا تھا۔
1980 میں دو مزید شعبے طب اور سائنس  متعارف کرائے گئے، طب کا پہلا ایوارڈ 1982 میں اور سائنس میں دو سال بعد دیا گیا تھا۔
شاہ فیصل ایوارڈ یافتگان کو دو لاکھ ڈالر، 200 گرام 24 قیراط کا گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔

شیئر: