نمایاں خدمات کے اعتراف میں متعدد افراد کو شاہ فیصل ایوارڈ
’تقریب میں شہزادہ ترکی الفیصل اور شہزادہ بندر بن خالد الفیصل بھی موجود تھے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر ریاض نے شاہ فیصل ایوارڈ کی تقسیم کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امسال ریاض میں منعقد ہونے والی ایوارڈ تقریب میں متعدد افراد کو نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزازات سے نوازا گیا ہے۔
نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نواز نے تقریب میں شہزادہ ترکی الفیصل اور شہزادہ بندر بن خالد الفیصل بھی موجود تھے۔
اسلام کی خدمت میں کوریا کے ڈاکٹر چوئی ینگ اور امارات کے شیخ ناصر الزعابی کو ایوارڈ دیا گیا ہے۔
اسلامک ریسرچ میں برطانیہ کے ڈاکٹر رابرٹ کو انعام دیا گیا جبکہ عربی ادب میں مراکش کے ڈاکٹر عبد الفتاح کیلیطو کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔
اسی طرح طب میں ڈاکٹر امریکہ کے ڈاکٹر ڈان ہون اور برطانیہ کے ڈاکٹر سارہ کیتھرین، سائنس میں ڈاکٹر جاکی اور ڈاکٹر چیڈ کو انعام سے نوازا گیا ہے۔