Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام کی خدمت پر شاہ سلمان کو شاہ فیصل ایوارڈ دیاگیا

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو اسلام کی خدمت پر شاہ ایوارڈ دیا گیا۔شاہ سلمان نے منگل کو شاہ فیصل ایوارڈ کی تقریب میں بھی شرکت کی۔واس کی تفصیلات کے مطابق اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے علاوہ حرمین شریفین ، سیرت نبوی اور سیرت اطلس کی سرپرستی کرنے پررواں سال کے لئے شاہ سلمان بن عبد العزیز کو شاہ فیصل ایوارڈ کے لئے منتخب کیاگیا ہے۔شاہ سلمان نے اسلامی رسرچ پر اردن کے ڈاکٹر خالد الکرکی ، اسلامی ثقافت پر تحقیق کرنے پر لبنان کے نظیر جمعہ ، طب میں نمایاں کارنامہ انجام دینے پر جاپان کے پروفیسر تاڈا کیشیموٹو اورسائنس میں سوئس کے ڈاکٹر لارنس مولینکیمپ کو شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: